اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن 2021: جوکووچ اور میدویدیف میں خطابی مقابلہ

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اور نمبر دو کھلاڑی روس کے ڈینیل میدویدیف یو ایس اوپن 2021 کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔

جوکووچ اور میدویدیف
جوکووچ اور میدویدیف

By

Published : Sep 11, 2021, 6:09 PM IST

ٹاپ سیڈ جوکووچ نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل مقابلے میں عالمی نمبر تین ٹینس کھلاڑی جرمنی کے الیگزینڈر زویریو کو جبکہ سیکنڈ سیڈ یافتہ میدویدیف عالمی نمبر 15 کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسمے کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم میں یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔

جوکووچ فائنل مقابلے میں میدویدیف کے خلاف جیت سے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ یہ جیت انہیں ایک سیزن میں چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والا کھلاڑی بنا دے گی۔ یہ ایسا کارنامہ ہوگا جو مینز ٹینس میں نصف صدی سے زیادہ عرصے تک کسی نے حاصل نہیں کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے 1969 کے سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے تھے۔

جوکووچ نے جہاں اپنے حریف الیگزینڈر زویریو کو پانچ سیٹوں کے میچ میں 4-6، 6-2، 6-4، 4-6، 6-2 سے شکست دی، وہیں میدویدیف نے فیلکس آوگر الیاسمے کو 6-4، 7-5، 6-2 سے ہرایا۔

پہلے سیٹ میں زویریو سے پیچھے رہنے کے بعد جوکووچ نے شاندار واپسی کی اور اگلے دو سیٹ اپنے نام کیے۔ تیسرے سیٹ میں 5-4 کے اسکور پر جوکووچ نے 53 گیندوں کی ریلی کھیلی اور آخر میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے زویریو کو 6-4 سے ہرایا۔

یہاں سے جوکووچ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف ایک سیٹ جیتنا ضروری تھا لیکن زویریو نے چوتھے سیٹ میں انہیں 6-4 سے ہرا کر سب کو حیران کردیا حالانکہ 6-2 سے آخری سیٹ پر قبضہ کرکے جوکووچ فائنل میں پہنچے۔ دوسری جانب میدویدیف نے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details