يوئیفا، یوروپین کلب ایسوسی ایشن اور یورپی لیگ نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کےجمعرات کو کہا کہ لیگ سے کہا گیا تھا کہ وہ مقابلوں کو منسوخ نہ کریں اور ليگ ملتوی کرنا آخری آپشن ہوگا۔
یہ خط بیلجئیم لیگ کے موجودہ سیزن کو موجودہ ٹیبل کے ساتھ ختم کرنے کی تجویز کے کچھ گھنٹے بعد بھیجا گیا تھا۔ لیگ نے کہا کہ اگر 15 اپریل کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں مشورہ مان لئےجاتے ہیں ، تو پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس آگے رہنے والے کلب برگ کو یہ خطاب دے دیا جائے گا۔