اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شرت کمل نے عمان اوپن کا خطاب جیت لیا - عمان اوپن کے فائنل

ٹاپ ٹینس کھلاڑی انچت شرت کمل نے عمان اوپن کے فائنل میں پرتگال کے ٹاپ رینک کھلاڑی مارکوس فریٹاس کو شکست دیکر خطاب پر قبضہ کر لیا۔

شرت کمل نے عمان اوپن کا خطاب جیت لیا
شرت کمل نے عمان اوپن کا خطاب جیت لیا

By

Published : Mar 16, 2020, 4:03 PM IST

شرت کمل نے 2020 آئی ٹی ٹی ایف چیلینجر پلس عمان اوپن خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔اس سے قبل شرت کمل نے آخری بار 2010 میں آئی ٹی ٹی ایف خطاب اپنے نام کیا تھا۔اس وقت انہوں نے مصر اوپن پر قبضہ جمایا تھا۔

شرت کمل ایک گیم سے پھیچے تھے لیکن انہوں نے فائنل میں پرتگال کے ٹاپ رینک کھلاڑی مارکوس فرٹاس کو 11-6، 8-11 ، 10-12 ،9-11، 11-3 ، 15-17 سے ہرایا۔

شرت نے اس خطاب پر قبضہ کرکے آئی ٹی ٹی ایف جیتنے کے ایک دہائی کے انتظار کو بھی ختم کر دیا۔

اس سے قبل انہوں نے روس کے کریل کاچکوو کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details