اردو

urdu

By

Published : May 6, 2020, 1:42 PM IST

ETV Bharat / sports

'رواں سال ٹینس شروع ہونے کی توقع نہیں'

بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے کہاکہ حالات بہت خراب ہیں ھطر رواں سال ٹینس کا آغاز ناممکن ہے۔

'رواں سال ٹینس شروع ہونے کی توقع نہیں'
'رواں سال ٹینس شروع ہونے کی توقع نہیں'

عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے 2021 سے پہلے ٹینس شروع ہونے کی امید کم ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور اس کا اثر ٹینس پر بھی پڑا ہے۔کورونا کی وجہ سے ومبلڈن کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور فرانسیسی اوپن کے لیے ستمبر تک ملتوی کرنا پڑا ہے۔

'رواں سال ٹینس شروع ہونے کی توقع نہیں'

نڈال نے منگل کو کہا کہ مجھے امید ہے کہ سال کے آخر تک ٹینس شروع ہو جائے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ممکن ہے۔ نڈال نے کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں آسٹریلین اوپن میں ہی کھیلنے اتر پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں 2021 کے لئے خود کو تیار کر رہا ہوں۔میں آسٹریلین اوپن کو لے کر فکر مند ہوں۔میرے خیال سے 2020 عملی طور پر ہم گنوا چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال سے آغاز کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details