اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی

امریکہ کی ابھرتی ہوئی اسٹار ٹینس خاتون کھلاڑی صوفیہ کینن نے ہسپانوی خاتون کھلاڑی گربان مگروجا کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن خواتین سنگلز خطاب جیت لی۔

By

Published : Feb 1, 2020, 6:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:23 PM IST

امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی
امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی

امریکہ کی ابھرتی ہوئی اسٹار ٹینس خاتون کھلاڑی صوفیہ کینن نے ہسپانوی خاتون کھلاڑی گربان مگروجا کو شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن خواتین سنگلز خطاب جیت لی۔

انہوں نے آسڑیلین اوپن خطاب جیتنے والی سب سے کمسن خاتون ٹینس کھلاڑی ہیں۔

امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی

امریکہ کی صوفیہ کینن نے ا سپین کی گربان مگروجا کو ہفتہ کو کھیلے گئے سخت مقابلے میں 4-6، 6-2، 6-2 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں خواتین کی کلاس کی سنگلز خطاب جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

آسٹریلین اوپن کو اس بار کینن کے طور پر نئی چمپئن مل گئی۔ 14 ویں سیڈ کینن نے یہ مقابلہ دو گھنٹے تین منٹ میں جیتا اور اپنا پہلا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کیا۔ دونوں ہی کھلاڑی پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیل رہی تھیں ۔

امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی


21 سال کی صوفیہ ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 2008 میں روس کی ماریا شاراپووا کی کامیابی کے بعد آسٹریلین اوپن میں خواتین خطاب جیتنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں۔

پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان برابر کی ٹکر رہی اور اسکور 4-4 سے برابر تھا لیکن مگروجا نے اگلے دو گیم جیت کر پہلا سیٹ 6-4 سے اپنے نام کر لیا۔

کینن نے دوسرے سیٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے 4-1 کی برتری حاصل کرلی۔

مگروجا نے چھٹا گیم جیتا لیکن کینن نے اگلے دو گیم جیت کر یہ سیٹ 6-2 سے اپنے نام كر مقابلے کو فیصلہ کن سیٹ میں پہنچا دیا۔

کینن نے تیسرے سیٹ میں مگروجا کو کوئی موقع نہیں دیا اور یہ سیٹ 6-2 سے جیت کر آسٹریلین اوپن میں نئی ​​تاریخ رقم کردی ۔

امریکہ کی صوفیہ نے آسٹریلین اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کی

خطابی جیت کے بعد صوفیہ نے کہاکہ میں ہواؤں میں اڑرہی ہوں۔ میں اپنے آ پ کو دنیا کی سب سے خوش قسمت کھلاڑی سمجھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حریف نے اچھا مقابلہ کیا لیکن میں جیت کے لیے پرُعزم تھی اور آ خری دم تک تمام سیٹ اپنے نام کرنے کے لیے لڑتی رہی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details