بھارت کی اسٹار ٹینس اسٹارثانیہ مرزا نے چار مہینوں کے دوران 26 کیلو وزن کم کرنے میں کامیاب رہیں ہیں۔ ان کی فٹنس نے سب کو حیران کردیا ہے
ثانیہ مرزا نے26کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا انہوں نے بتایاکہ بچے کی پیدائش کے بعد89سے 63کلو تک وزن لانا ان کیلئے طویل مدتی ہدف تھا۔
تفصیلات کیمطابق ثانیہ مرزا نے وزن میں کمی کے اس سفر کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں کہ انہوں نے کھیل میں واپسی کیلئے 4ماہ میں کامیابی سے کیسیوزن کم کیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ 89 سے 63 کلو تک وزن لانا روزمرہ کے علاوہ ان کیلئے طویل مدتی ہدف تھا۔
ثانیہ مرزا نے26کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا بھارتی ٹینس اسٹار نے کہاکہ ڈھائی برسوں کے بعد بین الاقوامی ٹینس کی شروعات اچھی رہی ۔ خطابی جیت ملی ۔ لیکن آسٹریلین اوپن میں نہ کھیلنے کا ملال ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوٹ کے سبب آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہونے کے بعد ٹینس کی دنیا میں کامیابی کے ساتھ واپسی کرنے کی بھرپور کوشش کررہاہوں۔
ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ مکمل فٹنس کی بدولت انٹرنیشنل ٹینس میں کامیاب واپسی ممکن ہے۔ اس کے لئے کڑی محنت کررہی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ آئندہ چند ہفتوں میں مکمل طور پر فٹ ہوجاؤں گی۔