بھارت کو اپنے پہلے مقابلے میں چین سے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن بھارتی ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ازبکستان کو 3-0 سے اور کوریا کو 2-1 سے ہرا دیا اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹیبل میں دوسرے مقام تک پہنچ گئی۔ چین اپنے تینوں مقابلے جیت کر ٹیبل میں سرفہرست جگہ پر ہے۔
بھارت کو اس کے بعد چینی تائی پے اور انڈونیشیا سے کھیلنا ہے۔ اس راؤنڈ رابن ٹورنامنٹ میں سرفہرست دو ٹیمیں پلے آف میں جگہ بنائیں گی جو 17-18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پہلے دو سنگلز مقابلوں کے بعد اسکور 1-1 سے برابر تھا۔ عالمی ڈبلز رینکنگ میں 222 ویں مقام پر موجود ثانیہ پہلی بار موجودہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے اتریں۔ ثانیہ اور 119 ویں نمبر کی کھلاڑی انکتا نے ڈبلز میچ میں 174 ویں نمبر کے کوریا ئی کھلاڑی نا لئی ہان اور 441 ویں نمبر کی کوئی ری کم کو مسلسل سیٹوں میں 6-4، 6-4 سے شکست دے کر بھارت کو فتح دلا دی۔