بھارت کی کامیاب ترین خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی چار سال کے طویل وقفے کے بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ وہ فیڈ کپ میں چار برس کے بعد واپسی کو یاد گار بنانے کے لئے پرعزم ہیں
آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) نے تین سے سات مارچ تک دبئی میں کھیلے جانے والے فیڈ کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ اے ٹورنامنٹ کے لئے ہفتہ کو اعلان ہندستانی ٹیم میں ثانیہ کو نامزد کیا ہے۔
سابق ڈبلز نمبر ایک ثانیہ آخری بار 2016 میں فیڈ کپ میں کھیلی تھی اور اکتوبر 2017 سے زچگی کی چھٹی کی وجہ سے کورٹ سے باہر تھیں۔
33 سالہ ثانیہ نے اس سال جنوری میں ہوبارٹ انٹرنیشنل میں واپسی کی تھی اور خطاب بھی جیتا تھا لیکن پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے انہیں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ریٹائر ہونا پڑا تھا۔