اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں - كارولینا گارشيا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور فرانس کی ان کی جوڑی دار كارولینا گارشيا نے منگل کو یہاں دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ خاتون ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔

ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں
ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں

By

Published : Feb 19, 2020, 10:08 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور كارولینا گارشيا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کی عالی قدرتیسوا اور سلوونيا کی کیٹرینا سربوتنك پر سخت جیت درج کی۔

ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں

ایک بیٹے کی ماں بننے کے بعد بااثر واپسی کرنے والي ثانیہ اور كارولینا گارشيا کی جوڑی نے پہلے راؤنڈ میں اپنی روسی حریف ٹیم پر 6-4، 4-6، 10-8 سے جیت درج کی۔

ان کا اگلا مقابلہ چین کی ساسا چیانگ اور جمہوریہ چیک کی باربورا كریسيكووا کی پانچویں سیڈ جوڑی سے ہوگا۔ 33 سال کی ثانیہ پنڈلی کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد دبئی اوپن میں واپسی کر رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں

ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں میں یوکرین کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تیسری سیڈ ایلینا سویتلانا ، سوئٹزرلینڈ کی چوتھی سیڈ بلینڈا بنکک اور امریکہ کی پانچویں سیڈڈ صوفیہ کینن ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ خاتون سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد باہر ہوگئی ہیں ۔

دبئی میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز راؤنڈ 32 میچ میں امریکہ کی جنیفر براڈے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی ایلینا سویتلانا کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-2 ،6-1 سے، روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا نے سوئس ٹینس اسٹار بلینڈا بنکک کو 1-6، 6-1 ،6-1 سے اور قزاقستان کی الینا ریباکینا نے امریکی ٹینس ا سٹار اور آسٹریلین اوپن چمپئن صوفیہ کینن کو 6-7(2-7)، 6-3 ،6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اس سے قبل بیلجیم کی نامور ٹینس اسٹار اور چار گرینڈ سلیم چمپئن کم کلسٹرز 8 سال کے بعد دوبارہ ٹینس کورٹس میں جلوہ گر ہوئیں تاہم 36 سالہ کم کلسٹرز کو ڈبلیو ٹی اے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار گاربین موگوروجا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ثانیہ مرزا اور گارشيا پری کوارٹر فائنل میں

ا سپین کی گاربین موگوروجا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کی کم کلسٹرز کو اسٹریٹ سیٹوں میں 6-2 ،7-6(8-6)سے ہرا دیا۔ کم کلسٹرز نے آٹھ سالوں میں اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے میچ میں ایک نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کلسٹرز نے پہلی مرتبہ 2007 میں انٹرنیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم دو برس بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا تھا اور تین مزید گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کئے۔

2012میں انہوں نے دوبارہ انٹرنیشنل ٹینس سے کنارہ کشی اختیار کر لی لیکن اب 8 برس بعد انہوں نے دوبارہ ٹینس کورٹس میں شرکت کی ہے۔

کلسٹرز نے اپنے بیان میں کہا کہ سرینا ولیمز اور وکٹوریہ آزارینکا کو ماں بننے کے بعد بھی عمدہ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے۔

اس عمر میں میرے لئے بلاشبہ یہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم میں عمدہ پرفارم کرنے کیلئے خوب محنت کروں گی۔ واضح رہے کہ کلسٹرز کو 4 گرینڈ سلیم ٹائٹل کے علاوہ 41 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details