اردو

urdu

By

Published : Dec 31, 2019, 11:34 PM IST

ETV Bharat / sports

شاراپووا کو برسبین انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا

سابق نمبرون ٹینس اسٹار ماریہ شاراپووا کوبرسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ ملا۔ نئے سال 2020 کونئے سرے سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں

شاراپووا کو برسبین انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا
شاراپووا کو برسبین انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا

سابق نمبر ایک ٹینس اسٹار روس کی ماریا شاراپووا سال 2019 میں مسلسل چوٹوں کا شکار رہنے کے بعد اب نئے سال 2020 کونئے سرے سے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور برسبین انٹرنیشنل سے اس کی شروعات کریں گی جہاں انہیں وائلڈ کارڈ داخلہ دیا گیا ہے۔

شاراپووا کو برسبین انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ ملا

پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن شاراپووا کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے قبل برسبین انٹرنیشنل میں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

32 سال کی شاراپووا نے اگست میں یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کے خلاف ہارنے کے بعد سے ٹینس نہیں کھیلا ہے ۔

وہ سال 2019 میں کندھے کی چوٹ کی وجہ سے صرف 15 میچ کھیل سکیں جس سے وہ درجہ بندی میں گر کر 133 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک میرا کندھا ٹھیک اور میرا جسم مجھے کھیلنے کی اجازت دیتا ہے میں کھیل سکتی ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details