اردو

urdu

By

Published : Jan 8, 2020, 8:03 PM IST

ETV Bharat / sports

ماریہ شاراپووا کو آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ

سابق نمبرون ٹینس اسٹار ماریہ شاراپووا کونئے سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ ملا ہے

ماریہ شاراپووا کو آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ
ماریہ شاراپووا کو آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ

دنیا کی سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی روس کی ماریا شاراپووا کو سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے جہاں وہ 2008 میں چیمپئن رہ چکی ہیں۔

ماریہ شاراپووا کو آسٹریلین اوپن میں وائلڈ کارڈ

سال 2019 میں مسلسل چوٹ کی وجہ سے خراب فارم سے پریشان شاراپووا رینکنگ میں بھی پھسل کر 147 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں لیکن 32 سال کی اسٹار ٹینس کھلاڑی کو اس سال کے آسٹریلین اوپن کیلئے وائلڈ کارڈ کے ذریعہ براہ راست داخلہ دے دیا گیا ہے۔

سابق نمبر ایک کھلاڑی شاراپووا کو گزشتہ ہفتے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں بھی وائلڈ کارڈ دیا گیا تھا لیکن وہ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی تھیں۔

اس کے باوجود وہ میلبورن پارک میں ہونے والے گرینڈ سلیم میں اسٹار کھلاڑیوں میں گنی جا رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ویب سائٹ پر شاراپووا کو وائلڈ کارڈ دیئے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

شاراپووا طویل عرصے سے کندھے کی چوٹ کی وجہ سے ٹینس سے بھی دور ہیں اور برسبین سے پہلے ان کا آخری ٹورنامنٹ اگست میں یو ایس اوپن تھا جس میں وہ اپنی روایتی حریف سرینا ولیمز کے ہاتھوں پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئی تھیں۔روسی کھلاڑی نے سال 2003 میں آسٹریلین اوپن میں قدم رکھا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details