کوروناوائرس کے سبب کھیل کی دنیا پرمنفی اثر پڑنے لگا ہے۔ اس کے سبب بین الاقوامی اور قومی سطح کے ٹورنامنٹ ملتوی کئے جانے لگے ہیں۔
بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف ) نے کورونا وائرس کی وجہ سے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل اور پلے آف ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کورونا کے سبب فیڈ کپ فائنل، پلے آف ملتوی آئی ٹی ایف کے بورڈ نے بدھ کو ہنگری کی حکومت کی جانب سے انڈور کھیلوں کے لئے کئے گئے اعلان کے بعد مقامی آرگنائزنگ کمیٹی سے مشورہ کرکے احتیاط کے طور پر اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
فیڈ کپ 14 سے 19 اپریل تک بوڈاپیسٹ میں منعقد کیا جانا تھا جبکہ اس کے پلے آف 17 سے 18 اپریل تک دنیا کے آٹھ مقامات میں کھیلے جانے تھے۔
آئی ٹی ایف کے صدر ڈیوڈ هیگیرٹی نے کہاکہ آئی ٹی ایف کے کورونا ایڈوائزری گروپ حالات پر اپنی نظر بنائے ہوئے ہے اور اس پر فیصلہ حقائق، سرکاری اعداد و شمار اور ماہرین کی رائے کے بعد لیا جائے گا۔
کورونا کے سبب فیڈ کپ فائنل، پلے آف ملتوی خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارت میں ہونےو الے بین الاقوامی اور قومی سطح کے کھیل مقابلوں کو کوروناوائرس کے سبب ملتوی کرنے دیا گیا ہے۔