اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شائقین کی موجودگی میں ٹینس ٹورنامنٹ - تماشائیوں

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں شائقین کے ساتھ خواتین کے چیریٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔

پراگ میں شائقین کی موجودگی میں ٹینس ٹورنامنٹ
پراگ میں شائقین کی موجودگی میں ٹینس ٹورنامنٹ

By

Published : Jun 6, 2020, 10:39 PM IST

کورونا کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرنے کی بات ہو رہی ہے لیکن چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ میں شائقین کے ساتھ خواتین کے چیریٹی ٹینس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ چیک جمہوریہ ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل کا اظہار کیا ہے

یہ ٹورنامنٹ 13 سے 15 جون تک ہوگا جس میں چھ کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کی قیادت دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا اور دو بار ومبلڈن چمپیئن پیٹرا کویٹووا کریں گی۔

پلسکووا کی ٹیم میں ان کی جڑواں بہن کرسٹینا، فرانسیسی اوپن کی رنر اپ مارکاٹا وانڈروسوفا ، ٹریزا مارٹینکووا اور نیکولا برٹنکووا شامل ہیں۔

کیویٹووا کی ٹیم میں باربورا اسٹرائکووا ، کترینہ سینیکووا ، باربورا کرجیکیکوفا ، لنڈا فراویراٹووا اور روس کی ایکٹیرینا الیگزینڈروفا شامل ہیں۔

چیک جمہوریہ کی حکومت نے کم شائقین کے ساتھ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔ فی الحال ناظرین کی تعداد 500 تک ہوسکتی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لئے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کو شروع ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details