اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایشلے بارٹی کا یو ایس اوپن میں شرکت کا فیصلہ

دنیا کی نمبر ون خاتون ٹینس کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے کہا ہے کہ وہ کورونا کے حالات کے بعد ہی امریکہ میں یو ایس اوپن میں شرکت کرنے اور ڈبلیو ٹی اے کے مشورے پر عمل کرنے کا فیصلہ کریں گی۔

By

Published : Jun 5, 2020, 10:42 PM IST

ایشلے بارٹی کا یو ایس اوپن میں شرکت کا فیصلہ
ایشلے بارٹی کا یو ایس اوپن میں شرکت کا فیصلہ

کرونا وائرس نے ٹینس کی سرگرمیاں ٹھپ کر رکھی ہیں لیکن یو ایس اوپن کے انعقاد کا امکان ہے۔ تاہم کھلاڑی اس میں شامل ہونے سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔

بارٹی نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کو بتایا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ٹینس دوبارہ شروع کرنے کی بات ہو رہی ہے اور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں صورتحال کو سمجھنا ہوگا اور پوری جانکاری حاصل کرنی ہوگی اور یو ایس اوپن میں شامل ہونے سے پہلے ڈبلیو ٹی اے اور یو ایس ٹی اے سے مشورہ کرنا ہوگا۔

ایشلے بارٹی کا یو ایس اوپن میں شرکت کا فیصلہ

بارٹی نے کہا کہ وہ امدادی عملے کی سفری چھوٹ کے بارے میں فکر مند ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو 14 دن کے قرنطین سے استثنیٰ حاصل ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ اصول معاون عملے پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں۔

ٹینس کی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بارٹی سے قبل اسپین کے رافیل نڈال نے بھی کہا تھا کہ وہ موجودہ حالات میں یو ایس اوپن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

نڈال نے کہا تھا کہ اگر آپ مجھ سے صرف یہ پوچھیں کہ میں موجودہ وقت میں یو ایس اوپن میں شرکت کے لئے نیویارک کا سفر کروں گا تو میں اس کا جواب نہیں دوں گا۔ لیکن مجھے نہیں معلوم کہ اگلے چند مہینوں میں میں جاؤں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details