اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہالیپ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں

ٹاپ سیڈ یافتہ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے اپنی حریف یولیا پتنسیوا کی پیٹھ میں چوٹ کی وجہ سے سنیچر کے روز ریٹائر ہونے سے پانچویں مرتبہ اٹالیئن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

By

Published : Sep 20, 2020, 10:07 AM IST

Simona Halep reaches Rome semis after Putintseva retires
ہالیپ پانچویں مرتبہ سیمی فائنل میں

ومبلڈن چیمپئن ہالیپ کوارٹرفائنل مقابلے میں 47 منٹ میں چھ۔دو، دو۔صفر سے آگے ہوچکی تھیں کہ تبھی پتن سیوا نے پیٹھ کے نچلے حصے میں درد کے سبب میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے کے لئے ہالیپ کا مقابلہ نویں سیڈ اسپین کی گربائن مگروجا اور یو ایس اوپن کی رنراپ بیلاروس وکٹوریا اجارنکا سے ہوگا۔ اس سے پہلے ہالیپ نے یوکرین کی ڈایانا یاسٹریمسکا کو شکست دی۔

سابق نمبر ایک کھلاڑی وکٹوریہ اجارنکا نے آخری آٹھ میں آسانی سے داخلہ حاصل کرلیا۔ مگروجا نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی ۔

دوسری سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے روس کی انابلنکووا کو چھ۔چار، چھ ۔تین سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details