امریکہ کی اسٹار ٹینس کھلاڑی 23 مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح اور اولمپکس میں چار طلائی تمغے جیتنے والی سرینا ولیمز نے ومبلڈن سے قبل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہیں لیں گی۔
سرینا نے ومبلڈن کے آغاز سے قبل کہا تھا ، "میں واقعی اولمپک لسٹ میں شامل نہیں ہوں۔ ایسا نہیں ہے کہ میں اس کے بارے میں معلومات نہیں ہے۔"انہوں نے کہا "اگر میں اس فہرست میں شامل نہیں ہوں تو مجھے وہاں نہیں ہونا چاہئے۔ اولمپکس میں شامل نہ ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ ماضی میں اولمپکس میرے لیے بہت اچھا رہا ہے۔"
سرینا نے مزید کہا "میں نے حقیقت میں اس کے بارے میں نہیں سوچا ہے کہ وہاں نہ ہونے سے کیسا ہوگا۔ میں اس کے بارے میں نہیں سوچوں گی۔"
اگرچہ سرینا نے انکشاف نہیں کیا کہ وہ اولمپکس میں کیوں حصہ نہیں لے رہی ہیں لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں بائیو بلبل سے متعلق سخت قوانین اور کنبہ کے داخلے پر پابندی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ سرینا کی بیٹی اولمپیا کافی چھوٹی ہیں جو اپنی ماں سے الگ نہیں رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس: پانچ ممالک کے کھلاڑیوں کے یومیہ کورونا ٹسٹ کرانے کا فیصلہ
سرینا نے سنہ 2000 میں سڈنی اور 2008 بیجنگ اولمپکس میں ڈبلز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2012 لندن اولمپکس میں سنگلز اور ڈبلز کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔
جبکہ سرینا نے رواں سال کے شروع میں گرینڈ سلیم آسٹریلیا اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی تھی لیکن وہ نومی اوساکا سیدھے سیٹ میں سکشت کھا کر ٹورنامینٹ سے باہر ہوگئیں۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم میں فرنچ اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ہی شکست کے بعد وہ ٹورنامینٹ سے باپر ہوگئیں تھیں۔اب وہ اپنا ریکارڈ 24 واں گرینڈ سلیم جیتنے کے لیے ومبلڈن میں شرکت کریؓ گی جو 28 جون سے 11 جولائی تک لندن میں منعقد ہورہا ہے۔
سپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال سیرینا ولیمز سے قبل رافیل نڈال نے اپنے ٹویٹر ہینڈل میں ومبلڈن 2021 چیمپین شپ اور ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نا کرنے کے اپنے بڑے فیصلے کے حوالے سے ایک تفصیلی بیان شیئر کیا اور حال ہی میں ختم ہونے والے فرینچ اوپن اور آئندہ ومبلڈن چیمپیئن شپ کے مابین مختصر وقت کے وقفے کو اس کی وجہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: رانی، ٹوکیو اولمپکس میں بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کپتان مقرر
رافیل نڈال فرنچ اوپن 2021 کے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ سے شکست کھا گئے تھے۔ کیریئر کے اپنے 58 ویں مقابلے میں عالمی نمبر ون جوکووچ نے نڈال کو شکست دے کر دوسری بار ایسا کیا اور بالآخر فرنچ اوپن 2021 جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
اپنے ٹویٹر ہینڈل پر نڈال نے لکھا تھا " میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ومبلڈن میں ہونے والی چیمپین شپ اور ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شرکت نہ کرونگا۔ یہ کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں ہوتا ہے لیکن میرے جسم کو سننے اور اپنی ٹیم سے اس پر گفتگو کرنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحیح فیصلہ ہے۔ "