ثانیہ مرزا نے اپنا آخری میچ گزشتہ برس دوحہ اوپن میں کھیلا تھا۔ ثانیہ اور ان کی جوڑی دار چیکوسلوواکیہ کی اینڈریا کلیپک نے یوکرین نادیا کچنیک اور لیوڈ مائلا کچنوک کی جوڑی کو 4-6، 7-6 اور 5-10 سے شکست دے کر ٹوٹل اوپن ڈبلیو ٹی اے 500 ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ثانیہ مرزا کی کورٹ میں فاتحانہ واپسی
بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک برس کے وقفے کے بعد کورٹ میں فاتحانہ واپسی کی ہے۔
Sania Mirza
ثانیہ مرزا کا 12 مہینے میں یہ پہلا مقابلہ تھا۔ انہوں نے آخری بار فروری 2020 میں دوحہ اوپن میں کھیلا تھا جس کے بعد کووڈ 19 وبا نے پوری دنیا میں تمام اسپورٹس کی سرگرمیاں تھم گئی تھیں۔
ثانیہ خود رواں برس جنوری میں کورونا وائرس انفیکشن سے صحتیاب ہوئی ہیں۔ ثانیہ زچگی کی چُھٹی کے بعد مسابقتی ٹینس میں واپس لوٹی تھیں تو انہوں نے نادیا کے ساتھ جوڑی بنائی اور گزشتہ برس جنوری میں ہوبارٹ اوپن خطاب جیتا تھا۔