اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ثانیہ مرزا کی چار برس بعد ٹینس میں واپسی - ٹاپ سنگلز کھلاڑی انکیتا رینا بھی شامل ہیں

بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو انڈین فیڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری بار فیڈ کپ سنہ 2016 میں کھیلا تھا۔

ثانیہ مرزا کی چار برس بعد ٹینس میں واپسی
ثانیہ مرزا کی چار برس بعد ٹینس میں واپسی

By

Published : Dec 25, 2019, 10:38 AM IST

بھارت کی معروف و تجربہ کار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا چار برس بعد فیڈ کپ ٹیم میں واپسی کریں گی، جس میں ملک کی ٹاپ سنگلز کھلاڑی انکیتا رینا بھی شامل ہیں۔

ثانیہ نے آخری بار سنہ 2016 میں فیڈ کپ کھیلا تھا۔ وہ ماں بننے کے بعد اکتوبر سنہ 2017 سے ٹینس سے دور ہیں۔

ثانیہ مرزا کی چار برس بعد ٹینس میں واپسی

اس ٹیم میں ریا بھاٹیہ، ریتوجا بھوسلے اور کرمن کور تھانڈی بھی شامل ہیں۔ سابق ڈیوس کپ کے کھلاڑی وشال اپل ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ فیڈ کپ کی سابقہ ​​کھلاڑی انکیتا بھمبری کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سوجنیا باویسٹی ریزرو کھلاڑی ہیں۔ 33 سالہ ثانیہ ہوبارٹ انٹرنیشنل کی نادیہ کچونیک کے ساتھ یوکرین سے ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی۔

ثانیہ مرزا کی چار برس بعد ٹینس میں واپسی

راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازی گئی ثانیہ مرزا نے تین مخلوط ڈبلز سمیت چھ گرینڈ سلیم ڈبلز جیت چکی ہیں۔ وہ دنیا کی پہلی سنگلز کھلاڑی بھی رہی ہیں۔

دہلی: 48 ویں سینیئر خواتین قومی ہینڈ بال چیمپیئن شپ کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details