گرینڈ سلیم خطاب کے بادشاہ سوئٹزر لینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز یکطرفہ مقابلے میں ارجنٹینا کے لیونارڈو میئر کو 6-2, 6-3, 6-3 سے شکست دے کر فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب سابق نمبر ایک خاتون ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز اپنی ہم وطن کھلاڑی صوفی کینن کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں۔