سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تیاری ٹورنامنٹ کہے جانے والے ہال اوپن میں فیڈرر کا زبردست ریکارڈ ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں نو بار سنگلز اور ایک بار ڈبلز خطاب جیت چکے ہیں۔
فیڈرر نے رابرٹو کو کوارٹر فائنل میں 3-6، 6-4، 4-6 سے شکست دی اور اسپین کے کھلاڑی کے خلاف اپنا ریکارڈ 0-9 پہنچا دیا۔
فیڈرر 15 ویں بار اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں اور 10 واں ٹائٹل جیتنے سے دو قدم دور ہیں۔