اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گھر میں ٹینس کورٹ - نڈال

ٹینس کے موجودہ تین سرکردہ کھلاڑیوں سربیا کے نوواک جوکووچ، اسپین کے رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے اپنے اپنے ممالک میں عائد لاک ڈاؤن کے درمیان گھر کے احاطے میں ہی ٹینس كھیل كر وقت بتا رہے ہیں اور خود کو مصروف رکھے ہوئے ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا
ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا

By

Published : Apr 5, 2020, 7:38 PM IST

اے ٹی پی نے اپنے تمام ٹورنامنٹوں کو فی الحال ملتوی کر رکھاہے۔ عالمی نمبرایک کھلاڑی جوکووچ گھر میں رہ کر خاندان والوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا

جوکووچ نے ٹوئٹرپرایک ویڈیو شئیرکیا ہے جس میں وہ اپنے گھر کے اندر ٹینس کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مسابقت کبھی ختم نہیں ہوتی۔

غورطلب ہے کہ اس سال اب تک ایک گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا انعقاد ہوا ہے جسے جوکووچ نے جیتا تھا۔ دوسرا گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا

دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی نڈال اپنی بہن ماریا بیل کے ساتھ گھر کے پچھلے حصے میں ٹینس کھیلتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیا ہے۔انہوں نے دو کرسیوں کو جوڑ کر نیٹ بنا رکھا ہے۔

دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی فیڈرر نے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ گھر میں رہ کر 'ٹرک شاٹ' کی پریکٹس کر رہے ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا

فیڈرر نے کیپشن میں مضحکہ خیز طور پر لکھا ہے کہ وہ اس بات کا یقین کر رہے ہیں کہ ٹرک شاٹ کس طرح مارا جاتا ہے اور وہ اسے بھولے تو نہیں ہیں۔

ٹینس کی دنیا کے تین سرکردہ کھلاڑیوں نے گھر میں ٹینس کورٹ بنالیا

ان تین سرکردہ کھلاڑیوں نے کل 56 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے ہیں جس میں فیڈرر کے نام 20، نڈال کے نام 19 اور جوکووچ کے نام 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details