اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پرجنیش گنیشورن پہلے راؤنڈ میں باہر - ومبلڈن

بھارت کے ٹینس کھلاڑی پرجنیش گنیشورن سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے کے بعد باہر ہوگئے۔

پرجنیش گنیشورن پہلے راؤنڈ میں باہر

By

Published : Jul 2, 2019, 8:44 PM IST

عالمی درجہ بندی میں 95 ویں نمبر کے کھلاڑی گنیشورن کو 17 ویں رینکنگ کے کینیڈین کھلاڑی ملوس راونک نے 6-7، 2-6، 2-6 سے شکست دی۔

ومبلڈن کے اہم ڈرا میں پہلی بار کھیل رہے پرجنیش اس ٹورنامنٹ کے سنگلز زمرے کے اہم ڈرا میں پہنچنے والے واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔

بھارتی کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں 17 ویں سیڈ کے حامل راونک کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑ گیا جن سے انہیں مسلسل سیٹوں میں شکست ملی۔

میچ کے پہلے سیٹ کے ابتدائی چھ گیموں تک کوئی بھی کھلاڑی سروس بریک نہیں کر سکا جس سے یہ سیٹ ٹائی بریک میں چلا گیا، جہاں راونک نے کامیابی حاصل کی۔

پرجنیش انڈین ویلز میں اچھی کارکردگی کے بعد اس ماہ کے ابتدا میں کریئر کی بہترین 84 ویں رینکنگ پر پہنچے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details