اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ومبلڈن ٹینس: انس جابر کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی - کوارٹر فائنل

انس جابر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔

ons jabeur
انس جابرومبلڈن ٹینس کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی عرب خاتون کھلاڑی

By

Published : Jul 8, 2021, 9:07 AM IST

شمالی افریقی ملک تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پہلی بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

لندن میں جاری ٹینس چمپئن شپ میں تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ایگا سِویٹیک کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

انس جابر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔
26 سالہ انس جابر ویمن چمپیئن شپ کے ساتویں روز اور سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی فرنچ چمپیئن کے مدمقابل آئیں۔

انہوں نے چوتھے راؤنڈ میں مدّمقابل کو پانچ ساتھ ،چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دی.

یہ بھی پڑھیں: نوواک جوکووچ 50 ویں مرتبہ گرینڈ سلیم کے کوارٹر فائنل میں پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details