اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نوواک جوکووچ پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے - حیدرآباد: میئر اور ڈپٹی میئر نے جائزہ لیا

نویں بار آسٹریلین اوپن جیتنے والے نوواک جوکووچ مسل یعنی پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے۔ وہ کچھ روز قبل ہی نویں بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

نوواک جوکووچ پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے
نوواک جوکووچ پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے

By

Published : Feb 23, 2021, 10:04 AM IST

مشہورِ و معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ ان دنوں سخت پریشان ہیں وہ پٹھوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ حالانکہ کچھ روز قبل ہی انہوں نے آسٹریلیائی شہر میلبورن میں آسٹریلین اوپن کا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

نوواک جوکووچ پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے

واضح رہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، اس کے باوجود وہ ڈینیل میدودیو کو شکست دے کر نویں بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

نوواک جوکووچ پٹھوں کی تکلیف کے باعث کچھ عرصہ آرام کریں گے

اس ضمن میں جوکووچ کا کہنا ہے کہ مسلسل کھیلنے کی وجہ سے ان کے مسلز کی تکلیف اور زیادہ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے وہ کچھ عرصہ کھیل نہیں پائیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ ہی روز قبل سربیا کے جوکووچ نے روس کے ڈینیل مدیویو کو شکست دے کر گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔ انہوں نے سربیا کے ٹینس اسٹار مدیویو کو 5۔7، 2۔6 اور 2۔6 سے شکست دی تھی، دونوں کے درمیان فائنل مقابلہ ایک گھنٹہ اور 54 منٹ تک جاری رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details