جوکووچ مسلسل 261 ویں ہفتے بھی سرفہرست مقام پر برقرار ہیں اور سب سے زیادہ ہفتوں تک سرفہرست مقام پر فائز رہنے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئےہیں، ان سے آگے جمی کونرس ہیں جنہوں نے 268 ہفتوں تک سرفہرست مقام پر رہنے کا ریکارڈ بنایا ہے، جبکہ آئیون لینڈل نے 270 ہفتوں تک پہلے مقام پر وقت گزارا ہے۔
اس کے علاوہ خواتین میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
گزشتہ روز جاری اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے درجہ بندی کے سرفہرست مقامات پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اگرچہ مردوں میں جوکووچ نے اپنے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرتے ہوئے سرکردہ ٹینس کھلاڑی كونرس 268 ہفتے اور آئیون لینڈل 270 ہفتوں تک نمبر ایک رہنے کے ریکارڈ کی طرف قدم بڑھا دیا ہے، جوکووچ کے 12415 پوائنٹس ہیں۔
اس کے علاوہ اسپین کے رافیل ندال 7945 پوائنٹس اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 7460 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔