دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے میلبورن پارک میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس کے ڈینیل میدودیف کو مسلسل سیٹوں میں 2-6 ،2-6، 5-7 سے شکست دے کر نویں مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا ہے۔
پہلی پوزیشن کے کھلاڑی اور گزشتہ دو مرتبہ کے فاتح جوکووچ نے چوتھی پوزیشن کے میدیودیف کو ایک گھنٹے 53 منٹ میں شکست دے کر خطابی ہیٹرک مکمل کی اور نویں مرتبہ یہ خطاب اپنے نام کیا۔