جاپان کی نومی اوساکا نے آسٹریلیائی اوپن چیمپیئن کے فائنل میں امریکہ کی جینیفر بریڈی کو مسلسل سیٹوں میں 6-4، 6-3 سے شکست دے کر برس کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
آسٹریلیائی اوپن: جاپان کی اوساکا کا دوسری مرتبہ خطاب پر قبضہ - آسٹریلیائی اوپن ویمنز سنگلز فائنل
آسٹریلیائی اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں جاپان کی نومی اوساکا نے امریکی کھلاڑی جینیفر بریڈی کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
آسٹریلیائی اوپن ویمنز سنگلز فائنل میں جاپان کی نومی اوساکا
تیسری پوزیشن کی ناومی اوساکا نے 22ویں پوزیشن کی جینیفر براڈی کو ایک گھنٹہ 17 منٹ میں شکست دی، اس جیت کے ساتھ اوساکا نے اپنی جیت کا سلسلہ 21 میچوں تک پہنچا دیا ہے۔
ناومی اوساکا کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے جبکہ دوسری مرتبہ آسٹریلیائی اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، اس سے پہلے انہوں نے 2019 میں بھی آسٹریلیائی اوپن ٹائٹل کا خطاب جیتا تھا، اوساکا نے 2018 اور 2020 میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیتا تھا۔