اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اٹالین اوپن میں نمبر ون جوکووچ کو شکست، نڈال چیمپئن - اٹالین اوپن کا فاتح کون

رافیل نڈال نے جوکووچ کو ایک سخت مقابلے میں 7.5، 1.6 اور 6.3 سے شکست دے کر اطالوی اوپن ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، خطابی مقابلہ 2 گھنٹے 49 منٹ تک جاری رہا۔

nadal
رافیل نڈال

By

Published : May 17, 2021, 10:38 AM IST

اٹلی کے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز اسپین کے رافیل نڈال نے سربیا کے عالمی نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو شکست دے کر مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔

دو گھنٹے اور 49 منٹ تک جاری خطابی میچ میں نڈال نے جوکووچ کو ایک سخت مقابلے میں 7.5، 1.6 اور 6.3 سے شکست دے دی۔

نڈال اور جوکووچ کے مابین چھٹی مرتبہ اٹالین اوپن ٹائٹل میچ کھیلا گیا جس میں اسپینِش کھلاڑی نے سربیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔ نڈال 12 ویں مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے جس میں انہوں نے 10 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

رافیل نڈال

نڈال نے اس جیت کے ساتھ ہی جوکووچ کے جیتنے والے 36 اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹائٹل کی بھی برابری کر لی ہے۔

نڈال پہلے سیٹ میں سخت جد و جہد کے بعد جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے سیٹ میں جوکووچ نے یکطرفہ جیت درج کی اور تیسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے سخت مقابلہ دکھایا لیکن آخر میں نڈال نے نمبر ون پلیئر کو شکست دے ہی دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details