پچھلے سال کلہ.ے کی سرجری کے بعد یہ مرے کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ تھا۔ یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جاپان کے 49ویں نمبر کے کھلاڑی یاشیہتو نشیاکو کو 4-6، 4-6، 7-6 (7/5)، 7-6 (7/4)، 6-4 سے شکست دی لیکن دوسرے راؤنڈ میں وہ 15 ویں سیڈ کینیڈا کے فلکس اگور الاسمے سے ہار گئے۔
مرے فرنچ اوپن میں وائلد کارڈ کے ذریعہ داخل
سابق عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے کو 27 ستمبر سے یہاں شروع ہونے والے فرینچ اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔ مرے کو گذشتہ ماہ یو ایس اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری بھی ملی تھی، جہاں دوسرے راؤنڈ میں ان کی شکست ہوئی تھی۔
مرے فرنچ اوپن میں وائلد کارڈ کے ذریعہ داخل
مرے کے علاوہ سات دیگر کھلاڑیوں کو بھی رولا گیروں ٹورنامنٹ کے لیے وائلڈ کارڈ کے ذریعہ داخل کیا گیا ہے۔ 33 سالہ مرے نے اپنا آخری میچ تین سال قبل رولا گیروں میں کھیلا تھا، جہاں انہیں سیمی فائنل میں اسٹین واورنکا کے خلاف پانچ سیٹ تک چلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے فرنچ اوپن کا انعقاد مئی میں ہونا تھا، لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اور اب 27 ستمبر سے 11 اکتوبر تک جاری رہے گا۔