اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شاراپووا اور وینس کو سنسناٹی میں وائلڈ کارڈ - 10 to 18 August

سابق نمبر ایک روس کی ماریا شاراپووا اور امریکہ کی وینس ولیمز کو 10 سے 18 اگست تک ہونے والے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ دیا گیا ہے۔

شاراپووا اور وینس کو سنسناٹی میں وائلڈ کارڈ

By

Published : Jul 30, 2019, 8:35 PM IST

سنسناٹی اوپن ٹورنامنٹ ڈائریکٹر آندرے سلوا نے کہا کہ ماریا اور وینس دونوں ٹینس تاریخ کی بڑی کھلاڑی ہیں اور ہم انہیں اس ٹورنامنٹ کا حصہ بنانے پر نہایت پرجوش ہیں۔

کیریئر میں پانچ گرینڈ سلیم سمیت 36 خطاب جیتنے والی شاراپووا اپنے کیریئر گرینڈ سلیم کو پورا کرنے سے ایک قدم دور ہیں اور ایسا کرنے پر وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والی چھ ایلیٹ خواتین کی فہرست میں شامل ہو جائیں گی۔

شاراپووا نے 15 سال پہلے 17 سال کی عمر میں ومبلڈن ٹائٹل جیتا تھا اور گرینڈ سلیم جیتنے والی آخری سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ وہ کیریئر میں 21 ہفتوں تک نمبر ون رینکنگ پر بھی رہ چکی ہیں۔ لیکن ڈوپنگ میں قصوروار پائے جانے کے بعد معطلی کے سبب وہ درجہ بندی میں کافی کھسک چکی ہیں۔

دوسری طرف وینس بھی پہلی نمبر ایک کھلاڑی ہیں جن کے اکاؤنٹ میں سات گرینڈ سلیم سمیت 49 خطاب ہیں۔ وہ تمام چاروں گرینڈ سلیم کے فائنل تک پہنچی ہیں اور نو بار رنر اپ رہی ہیں۔ حال ہی میں سال 2017 میں آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں وہ کھیل چکی ہیں۔ وینس کیریئر میں 11 ہفتوں تک نمبر ون رینکنگ پر رہی ہیں۔

انہوں نے سال 2000 سڈنی اولمپکس میں سنگلز زمرے کا طلائی تمغہ بھی جیتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details