اردو

urdu

ETV Bharat / sports

مریپپن ،منیکا اور رانی کو کھیل رتن، 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ - ہاکی کے جادوگر

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ریو پیرالمپک کے طلائی تمغے فاتح کھلاڑی مریپپن تھنگاویلو، ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا اور خاتون ہاکی ٹیم کی کیپٹن رانی رام پال کو ہفتے کو کھیلوں کے قومی دن پر ورچوئل ذرائع سے کھیل کے شعبہ میں ملک کے سب سے بڑی اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا۔

مریپپن ،منیکا اور رانی کو کھیل رتن، 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ
مریپپن ،منیکا اور رانی کو کھیل رتن، 27 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈ

By

Published : Aug 29, 2020, 2:12 PM IST

صدر جمہوریہ نے قومی اسپورٹس ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ راشٹرپتی بھون سے ورچوئل تقریب سے ارجن ایوارڈ ،دروناچاریہ ایوارڈ اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ نوازے۔

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو پورے ملک میں کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔ کرکٹر روہت شرما اور خاتون پہلوان وینیش پھوگاٹ ایوارڈ کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔روہت اس وقت آئی پی ایل کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہیں جبکہ وینیش پھوگاٹ کووڈ 19 سے متاثرہونے کی وجہ سے تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں۔

کووند نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ میجر دھیان چند سے لے کر آج کے ایوارڈ فاتحین اور ٹرینیز کے سلسلے میں ایک بات یکساں طورپر کہی جاسکتی ہے ۔آپ سب کی کوششوں کے دم پر ہی دنیا کے پلیٹ فارم پر بھارت کا فخر بڑھتا رہا ہے۔ آپ سب نے اپنی بہترین کارکردگی سے سبھی بھارتیوں کو اجتماعی کامیابی کے احساس سے دوچار کرایا ہے۔سبھی ایوار یافت گان کو میری طرف سےمبارکباد ۔میجر دھیان چند ، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ دیگر سبھی ملک کے عوام کےلئے بھی ایک آئیڈیل ہیں۔ عام رہن سہن اور سہولیات کے درمیان انہوں نے اپنے عزم اور مہارت سے ہاکی کے میدان میں غیر معمولی کامیابی حاصل کیں'۔

ایوارڈ یافتہ کھلاڑی اس ورچوئل تقریب کے لیے ملک کے نو سائی مراکز ،دہلی،ممبئی ،کولکاتہ، چنڈی گڑھ، بینگلورو، پنے، سونی پت ،حیدرآباد اور بھوپال سے جڑے جبکہ کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو دارالحکومت دہلی کے سائنس سینٹر سے اس تقریب سے جڑے۔

ریجیجو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ کھیلوں کے قومی ایوارڈز کے ساتھ زمروں میں سے چار زمروں کی ایوارڈز میں رقم بڑھائی جارہی ہے اور اب کھیل رتن فاتح کو ساڑھے سات لاکھ روپے کے بجائے 25 لاکھ روپے،ارجن ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ روپے کے بجائے 15 لاکھ روپے،دروناچاریہ لائف ٹائم ایوارڈ حاصل کرنے والون کو پانچ لاکھ کے بجائے 15 لاکھ روپے ،دروناچاریہ ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ کے بجائے 10 لاکھ روپے اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ پانے والوں کو پانچ لاکھ روپے کے بجائے دس لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details