بائیس برس کی بولٹر نے پہلے ہی کمر کی تکلیف کے باعث ایوینٹ میں شرکت نہ کرنے کا عندیا دیا تھا۔ اس کے باوجود 24 مئی کو اعلان کردہ ڈراز میں ان کی شمولیت سب کے لیے حیران کن تھی۔
کیٹی بولٹر فرینچ اوپن سے دستبردار - kattie boulter, tennis player
برطانوی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر نے فٹنس مسائل کے باعث سال کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ فرینچ اوپن سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔
کیٹی بولٹر
بولٹر نے میگا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'میں انجری کے باوجود چانس لینا چاہتی تھی لیکن ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث میں نے ایوینٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔'
ایوینٹ سے دستبرداری کے باوجود بولٹر 20 ہزار پاؤنڈ انعام کی حقدار ٹھہریں۔ رولان گیروں قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ کی انعامی رقم 40 ہزار پاؤنڈ ہے اور دستبردار ہونے والے کھلاڑیوں کو آدھی انعامی رقم ملتی ہے۔