اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ میچ پیر سے شروع ہونے تھے جبکہ اہم ڈرا میچ بدھ سے شروع ہونے تھے۔ انڈین ویلز کے منسوخ ہونے سے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن اور تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن پر بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ 25 مارچ سے شروع ہونے والا میامی اوپن بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔
یوروپین کلے سیشن اگلے ماہ سے شروع ہونے جا رہا ہے اور اس کلے سیشن میں مونٹی کارلو، میڈرڈ، بارسیلونا، روم اور فرانسیسی اوپن تمام ٹورنامنٹوں پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
انڈین ویلز کے منسوخ ہونے سے پانچ کروڑ پونڈ کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ میامی اوپن کے ساتھ بھی اتنا ہی نقصان ہو سکتا ہے۔ اگر کورونا وائرس 2020 کے ٹینس کیلنڈر کو بری طرح متاثر کرتا ہے تو یہ نقصان اربوں ڈالر کا ہو سکتا ہے۔