اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن کے ناخوشگوار واقعہ کا اب تک ملال ہے:جوکووچ - اٹالین اوپن

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سربیا کے نوواک جوکووچ نے کہا کہ یو ایس اوپن میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کا نہیں اب تک ملال ہے اور انہوں نے انجانے میں کی گئی اپنی غلطی سے سبق حاصل کیا ہے۔

djokovic
djokovic

By

Published : Sep 15, 2020, 6:10 PM IST

یو ایس اوپن کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے حادثاتی طور پر لائن وومین کو گیند ماردی تھی اور اس طرح ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔

جوکووچ کے پاس اسپین کے رافیل ندال اور سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی عدم شرکت کے سبب اپنا 18 واں گرینڈ سلیم حاصل کرنے کا اچھا موقع تھا۔

سربیا کے ٹینس اسٹار نے کہا کہ 'نادانستہ طور پر لائن جج کے گلے میں گیند لگنے سے انہوں نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے سے بڑا سبق سیکھا ہے۔

اٹالین اوپن کھیلنے کے لیے پہنچے جوکووچ نے کہا کہ 'میں جسمانی کے ساتھ ساتھ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی سخت محنت کر رہا ہوں۔ میں اپنی بہترین شخصیت کورٹ کے اندر اور باہر پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 'میں اس واقعہ کو بڑا سبق سمجھوں گا۔ میں اپنی ٹیم سے بات کر رہا ہوں۔ جو کچھ ہوا وہ بدقسمتی تھی۔

اس دوران ہِسپانوی کھلاڑی رافیل ندال نے کہا کہ 'جوکووچ کا ٹورنامنٹ سے باہر ہونا کافی بدقسمتی کی بات ہے لیکن یہ قواعد کے تحت تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details