تجربہ کار امریکی کھلاڑی وینس ولیمس کو رواں برس کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن میں خواتین کے سنگلز زمرے میں پہلے راؤنڈ میں شکست دینے کے بعد 15 سالہ کوری کوکو گوف نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اتنی بڑی جیت درج کر پائیں گی۔
گوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولیمس کو براہ راست سیٹوں میں 4-6، 4-6 سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ میچ ایک گھنٹہ 19 منٹ تک چلا۔
ڈبلیوٹی اے ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے گوف نے بتایا کہ 'میں بہت حیران ہوں، لیکن مجھے خوشی ہے کہ ومبلڈن نے مجھے وائلڈ کارڈ دینے کا فیصلہ کیا، میرا مطلب ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہو گا۔'