پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اْن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اْس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔
شعیب کے بغیر نہیں رہ سکتی: ثانیہ مرزا - Sialkot
شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر بھارتی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آل راونڈر شعیب ملک سے بہت پیار کرتی ہیں اور ان کے بغیر نہیں رہ سکتی، ان کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔
اْنہوں نے اپنے شوہر کو دْعا دیتے ہوئے کہا کہ یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔ ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اْس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔ آخر میں اْنہوں نے کہا کہ شعیب! میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔
خیال رہے کہ سنہ 1981 کے ماہ فروری کی پہلی تاریخ کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر دْنیا بھر میں موجود اْن کے مداح اْنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جب کہ ولیمہ شعیب ملک کے وطن پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں ہوا تھا۔ دو مختلف کھیلوں کی دْنیا کے اس مشہور جوڑے کا دو برس کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔