اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فرنچ اوپن: 27 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ - ایف ایف ٹی

اطلاعات کے مطابق '24 مئی تا 7 جون تک منعقد ہونے والے 'کلے کورٹ گرینڈ سلیم' اب 20 ستمبر کے بجائے 27 ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے۔ اس کے اعتبار سے کوالیفیکیشن میچوں کو ایک ہفتے کے لیے موخر کیا جاسکتا ہے۔'

فرنچ اوپن: 27 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ
فرنچ اوپن: 27 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ

By

Published : Apr 26, 2020, 11:43 AM IST

فرنچ اوپن کے منتظمین اس مقابلے کو ایک اور ہفتہ تک موخر کرتے ہوئے 27 ستمبر سے ٹورنامنٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق '24 مئی تا 7 جون منعقد ہونے والے کلے کورٹ گرینڈ سلیم اب 20 ستمبر کے بجائے 27 ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے۔ اس کے اعتبار سے کوالیفیکیشن میچوں کو ایک ہفتے موخر کیا جاسکتا ہے۔'

فرانسیسی ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی) نے اس بات کی تصدیق تو نہیں کی ہے تاہم ایک بیان میں کہا کہ 'ایف ایف ٹی بین الاقوامی اداروں، اے ٹی پی ، ڈبلیو ٹی اے اور آئی ٹی ایف سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ ان کے تصدیق شدہ کیلنڈر کے منتظر ہیں۔'

واضح رہے کہ 'ایف ایف ٹی نے مارچ کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ فرانس میں کورونا وائرس وبائی بیماری کی وجہ سے لاک ڈاون جاری ہے، اس کے سبب پروگرام کو ستمبر تک ملتوی کیا جارہا ہے۔ اگر ٹورنامنٹ 27 ستمبر تک موخر ہوتا ہے تو اسے یو ایس اوپن سے دو ہفتوں کا وقفہ مل جائے گا۔ اگر منعقد ہوتا ہے تو 13 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details