اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فرنچ اوپن: جوکووچ نے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑا - رافیل نڈال

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے کولمبیا کے ڈینیئل ایلہی گلان کو مسلسل سیٹوں ( 6-0 ، 6–3 ، 6-2 ) میں شکست دی، اور فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل پہنچ گئے۔

فرنچ اوپن: جوکووچ نے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑا
فرنچ اوپن: جوکووچ نے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑا

By

Published : Oct 4, 2020, 1:45 PM IST

ٹاپ سیڈ جوکووچ نے دو گھنٹے اور آٹھ منٹ میں یہ میچ جیت لیا۔ جوکووچ کی کلے کورٹ گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں ان کی 71 ویں کامیابی اور وہ سب سے زیادہ میچ جیتنے کے معاملہ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جوکووچ تیسرے دور کے اس مقابلہ میں سات بار گلان کی سروس توڑی۔

فرنچ اوپن میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والوں میں 12بار کے فاتح اور گزشتہ چمپئن اسپین کے رافیل نڈال 96-2 کے ریکارڈ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ جوکووچ کا فرانسیسی اوپن میں 71–14 کا ریکارڈ ہے جبکہ فیڈرر کے پاس 70۔17 کا ریکارڈ ہے۔

جوکوچ کی رواں سال 35 میچوں میں یہ 34 ویں جیت ہے اور وہ مسلسل 11 ویں بار فرنچ اوپن کے راؤنڈ 16 میں پہنچ گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے نڈال اور فیڈرر کے 2005 سے 2015 تک مسلسل 11 مرتبہ فرنچ اوپن کے راؤنڈ 16 میں پہنچنے کے ریکارڈ کی برابری کی ہے۔

سربیا کے کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے15 ویں سیڈ روس کے کیرن خاچونوف سے ہوگا جن کے خلاف ان کا 3-1 کریئر ریکارڈ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details