دنیا کے 3 نمبر ٹینس کھلاڑی ڈومنک تھیئم نے یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے اس کے ساتھ ہی وہ یو ایس اوپن سنگلز ٹائٹل جیتنے والے آسٹریا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
یہ تھیئم کا پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ انہوں نے سنسنی خیز فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو 2-6 ، 4-6 ، 6–4 ، 6–3 ، 7-6 سے شکست دی۔
یو ایس اوپن کی تاریخ میں 71 سال کے بعد فائنل میں پہلے دو سیٹ گنوانے کے بعد کسی کھلاڑی نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل پانچو گونزالیز نے 1949 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔