اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈیوس کپ: بھارت ۔ پاکستان کے مابین مقابلہ اسلام آباد میں ہوگا؟ - آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن

بھارت اور پاکستان کے مابین ڈیوس کپ مقابلہ اسلام آباد میں ہوگا لیکن اس سے قبل سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ڈیوس کپ

By

Published : Sep 13, 2019, 9:20 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 12:29 PM IST

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ مقابلہ 29 اور 30 ​​نومبر یا پھر 30 نومبر اور ایک دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اے آئی ٹی اے کے سکریٹری جنرل ہیرون موئے چٹرجی نے بتایا کہ 'اس مقابلے سے قبل چار نومبر کو سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا کہ مقابلہ کے لیے اسلام آباد موزوں ہے یا پھر اسے کسی ایسے مقام پر کھیلا جائے جو دونوں کے لیے موزوں ہوں۔'

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ ڈیس کپ کیا یہ مقابلہ 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا لیکن بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) کی جانب سے گزشتہ ماہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسے نومبر تک ملتوی کر دیا گیا۔

بھارت اور پاکستان کے مابین تلخیاں جگ ظاہر ہیں جس کی وجہ سے ڈیوس کپ پر بھی سیاہ بادل چھائے تھے لیکن اب یہ راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 12:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details