ڈیوس کپ ورلڈ گروپ کوالیفائر میچ میں ٹاپ سیڈ کروشیا کے خلاف بھارت کو اپنے نمبر ایک کھلاڑی سمیت ناگل کو سنگلز مقابلوں میں بینچ پر بٹھانے کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور سُمیت کی بجائے سنگلز میچ کے لیے رام ناتھن کو ترجیح دی گئی۔
حالاںکہ گنیشورن نے پہلا سیٹ جیت لیا تھا لیکن اگلے دو سیٹ میں وہ کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے اور لگاتار دو سیٹ ہار گئے، ایک گھنٹے 57 منٹ تک چلنے والے اس میچ میں 6-3، 4-6، 2-6 سے ہار گئے۔
گنیشورن نے پہلا سیٹ آسانی سے جیت لیا لیکن عالمی درجہ بندی میں 277 ویں نمبر پر موجود گازو نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت کر کروشیا کو آگے کر دیا۔