ہرکوگ نے پہلا سیٹ صرف 36 منٹ میں 6-3 سے بآسانی جیت لی تھی۔ پہلا سیٹ گنوانے کے بعد گاؤف نے زبردست واپسی کی اور پھر دونوں سیٹ 7-6 اور 7-5 سے جیت کر سب کو حیران کردیا۔ اب وہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
کوری گاؤف کی فتوحاتی مہم جاری - ومبلڈن ٹینس
امریکہ کی 15 سالہ کوری گاؤف نے فتوحاتی مہم جاری رکھتے ہوئے ومبلڈن ٹینس میں پولونا ہرکوگ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔
کوری گاوف کی فتوحاتی مہم جاری
واضح رہے کہ گاؤف آخری 16 میں پہنچنے والی سب سے چھوٹی کھلاڑی ہیں اس سے پہلے جینیفر 15 کی عمر میں 1991 میں سیمی فائنل میں پہنچی تھیں، انھوں نے 14 برس کی عمر میں 2018 میں جونیئر فرنچ اوپن کا خطاب بھی جیت چکی ہیں۔
سیوٹزر لینڈ کی مارٹینا ہینگیز 14 برس کی عمر میں ومبلڈن میں قدم رکھا تھا۔