جوکووچ نے بیریٹینی کے خلاف تین بریک پوائنٹس کو بچایا جن کا انہوں کورٹ فلپ چیتریئر پر سامنا کیا ۔ پیرس میں رات کے کرفیو میں 11 بجے تک توسیع کے بعد کورٹ شائقین کے جوش و خروش سے گونج رہا تھا ۔ چوتھے سیٹ کے وسط میں ہی ناظرین کو اسٹیڈیم سے باہر کیا گیا لیکن جوکووچ نے اپنے تسلسل کو جاری رکھا اور ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے تین گھنٹے 28 منٹ میں میچ جیتنے کا جشن زبردست طریقہ سے منایا۔
جوکووچ اور نڈال کے مابین سیمی فائنل میچ پچھلے سال کے فائنل اور 2014 اور 2012 کے چیمپئن شپ میچوں کی طرح ہوگا۔ یہ دونوں کے مابین 58 واں میچ ہوگا۔ جوکووچ نے 2016 میں ٹرافی جیتی تھی ۔ جوکووچ نے نڈال کے خلاف کیریئر میچوں میں 29-28 کی برتری بنا رکھی ہے ، جبکہ نڈال کو کلے کورٹ میچوں میں 19-7 کی برتری حاصل ہے۔