اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن: ندال اور بارٹی کوارٹر فائنل میں

اسپین کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی رافیل ندال اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اپنے اپنے مقابلے جیت کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔

By

Published : Feb 15, 2021, 7:06 PM IST

rafael nadal
rafael nadal

رافیل ندال اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں پریکٹس اور فٹنس کے بغیر اترے تھے لیکن ان کا سفر آخری آٹھ تک پہنچ چکا ہے۔

ریکارڈ 21 ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں دوسری سیڈ یافتی رافیل ندال نے اٹلی کے فابیو فاگینی کو دو گھنٹے 16 منٹ تک چلنے والے مقابلے میں 6-3، 6-4، 6-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کا یہ 43 واں گرینڈ سلیم کوارٹر فائنل ہے۔

آخری بار سنہ 2009 میں میلبورن میں ٹائٹل جیتنے والے رافیل ندال کا کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ یونان کے اسٹیفانوس سِتسِپاس سے مقابلہ ہوگا جنہیں نویں سیڈ اٹلی کی ماٹیو بیرے ٹنی کے میچ چھوڑنے سے آخری آٹھ میں داخلہ مل گیا۔

ایشلے بارٹی

اس کے علاوہ خواتین میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی نے امریکہ کی شبلی راجرس کو ایک گھنٹہ 11 منٹ میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ بارٹی کا مقابلہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چیک جمہوریہ کی کیرولینا میچوفا سے مقابلہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details