اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آسٹریلین اوپن 2020: جوکووچ، فیڈرر اور بارٹی کوارٹر فائنل میں - نوواک جوکووچ

سات بار کے گرینڈ سلیم فاتح اور گزشتہ چیمپیئن سربیا کے نوواک جوکووچ، تیسری سیڈ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر اور خواتین میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

آسٹریلین اوپن 2020
آسٹریلین اوپن 2020

By

Published : Jan 26, 2020, 11:17 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:12 AM IST

دوسری سیڈ یافتہ نوواک جوکووچ نے اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے 14 ویں سیڈ ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین کو دو گھنٹے چھ منٹ چلنے والے میچ کے مسلسل سیٹوں میں 3-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دے کر 11 ویں بار آسٹریلین اوپن کے آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔

نوواک جوکووچ گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس میں 46 ویں بار کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔

آسٹریلین اوپن 2020

اس کے علاوہ تیسرے راؤنڈ میں جد و جہد والے میچ میں جیت درج کرنے والے 20 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح سویٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے چوتھے راؤنڈ میں 67 ویں درجہ بندی کے ہنگری کے کھلاڑی مارٹن فكسووكس کے خلاف پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے تین سیٹ یک طرفہ انداز میں جیت لیے، فیڈرر نے یہ مقابلہ دو گھنٹے 11 منٹ میں 6-4، 1-6، 2-6 اور 2-6 سے جیت لیا۔

اس کے علاوہ خواتین کے زمرے میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے 18 ویں سیڈ امریکہ کی ایلیسن رسک کو ایک گھنٹے 36 منٹ تک چلنے والے سخت مقابلے میں 3-6، 6-1 اور 4-6 سے شکست دی۔

سات بار کے چیمپیئن رہ چکے نوواک جوکووچ کا کوارٹر فائنل مقابلہ کینیڈا کے ملوس راونک سے جبکہ سوئس اسٹار فیڈرر کوارٹر فائنل میں امریکہ کے ٹینس سینڈگرین سے کھیلیں گے جو عالمی رینکنگ میں 100 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ ایشلے بارٹی کا اگلا مقابلہ کیویتووا سے ہوگا جنہوں نے یونان کی 22 ویں سیڈ ماریا سكاری کو تین سیٹ تک چلے میچ میں شکست دی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details