امریکی ٹینس کھلاڑی کوکو گوف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جس کے بعد وہ ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہوگئیں۔
کوکو گوف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے میں انتہائی مایوس ہوں کہ میرا کورونا رپورٹ مثبت پایا آیا ہے۔ جس کی وجہ سے میں ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک نہیں کھیل سکوں گی۔
انہوں نے آگے لکھا کہ 'اولمپکس میں امریکہ کی نمائندگی کرنا میرا خواب رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں مجھے مواقع ملیں گے۔'