اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وینس ولیمز کی سنسنی خیز شکست - کوری گاوف

ویمبلڈن میں اپنے پہلے ہی میچ میں 15سالہ کوری گاوف نے وینس ولیمز کو شکست دے کرسب کو حیران کردیا۔

ویمبلڈن

By

Published : Jul 2, 2019, 10:48 AM IST

Updated : Jul 2, 2019, 1:49 PM IST

امریکی ٹینس کھلاڑی کوری گاؤف نے گرانڈ سلیم کے پہلے ہی دور میں پانچ مرتبہ کی ویمبلڈن چمپین وینس ولیمز کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

گاوف سب سے کم عمر میں ویمبلڈن میں کوالیفائی کرنے والی کھلاڑی بن گئی ہیں جس نے اپنے پہلے ہی میچ میں ٹینس کی لیجنڈ وینس ولیمس کو 6۔4 6۔4 کےاسکور سے شکست دے دی۔

گاؤف نے میچ کے بعد پریس کانفریس میں کہا کہ میں نے کبھی بھی ایسے نتیجے کی امید نہیں کی تھی۔ یقینا یہ ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہےجس کی وجہ سے میں بہت زیادہ خوش ہوں اور حیرت زدہ بھی۔

واضح رہے کہ گاؤف نے اپنا پہلا سیٹ 35 اور دوسرا 45 منٹ میں ہی جیت لیاتھا۔

Last Updated : Jul 2, 2019, 1:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details