انگلینڈ کے کپتان ایونا مورگن نے میچ کے بعدکہا کہ جمی نیشم کی 11 گیندوں میں 27 رن کی کھیل بدلنے والی اننگز ہی جیت اور ہار کا سبب بنی۔ ہمارے گیند بازوں کی بری طرح پٹائی ہوئی ہے۔ ایک قریبی میچ میں شکست خوردہ ٹیم بننا آسان نہیں ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ایسے وکٹ پر لڑے جو ہماری بلے بازی کے لیے سازگار نہیں تھا، لیکن ہم چیلنج سے بھرپور اسکور کے آس پاس پہنچنے میں کامیاب رہے۔ ہم گیند کے ساتھ شاندار تھے اور کھیل میں صحیح تھے، جب تک جمی نیشم وکٹ پر نہیں آئے تھے۔
مجھے لگتا ہے کہ دونوں اننگز میں ہر کسی نے دونوں طرف سے باونڈری لگانے کے لیے جدوجہد کی، کیوں کہ یہ پچ ہی ایسی تھی۔ حالانکہ آپ کو پورا سہرا کین ویلیمسن اور ان کی ٹیم کو دینا ہوگا جو سچ میں بہترین کھیلی اور ہمیں کھیل سے باہر کر دیا۔
کپتان نے کہا کہ مجھے لگتاہے کہ شاید جمی نیشم واحد ایسے کھلاڑی تھے جو میدان پر آئے اور پہلی گیند سے ہی صاف ستھری ہٹنگ کرنے کی صلاحیت دکھائی۔ وکٹ تھوڑا مشکل تھا۔ ہم سکس ہٹنگ ٹیم ہیں، لیکن ہمیں چھکے لگانے میں مشکل ہوئی۔ ہمارے کھلاڑیوں نے یہ محسوس نہیں کیا کہ پچ کی حالت کے حساب سے چھکے لگا سکتے ہیں۔ اسپنروں کو مدد مل رہی تھی۔ گیند کو مقررہ سرحد کے باہر مارنا مشکل تھا، لیکن نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران ان کے کھلاڑیوں کے کریز پر آنے سے لے کر آخرتک ہٹنگ جاری رہی۔