پاکستان نے اپنے چاروں میچ آسانی سے جیت کر سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اب اس کے نشانہ پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ہوگی۔دوسری طرف اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے شکنجہ میں آنے سے بچنے کے لئے کچھ کرشمائی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا لیکن کل اسکاٹ لینڈ نے جس طرح ہندستان کے خلاف ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا امکان کم ہی لگتا ہے۔
سیمی فائنل میں اترنے سے پہلے پاکستان کی ٹیم اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اس میچ میں کر سکتی ہے۔ دوسری طرف بھارت کے خلاف کل ہوئے میچ میں محض 85 رن پر سمٹ جانے والی اسکاٹش ٹیم اپنی کارکردگی میں کچھ بہتری لانا چاہے گی تاکہ وہ کچھ احترام کے ساتھ عالمی کپ سے وداعی لے سکے۔