ریاض:پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چئیر مین ذکا اشرف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ذکا اشرف نے اپنے دورے کے دوران سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، جس میں پی سی بی نے سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سی ای او سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذکا اشرف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں۔
سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ملاقات میں سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔